ان خیالات کا اظہار "محمود بہزادی" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نازنین زاغری کی جیل سے چھٹی میں 27 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
زاغری کو اپنی چھٹی ختم ہونے کے بعد آج مطابق 20 مئی کو ایوین جیل واپس جانا تھا۔ لیکن ایرانی عدالتی عہدیداروں نے انہیں بتایا ہے کہ اس کی چھٹی میں توسیع کی جائے گی تا کہ اس کی صورتحال سے متعلق فیصلہ کیا جائے کہ آیا وہ جیل میں ہی رہے گی یا اسے معاف کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زاغری اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف بعض سرگرمیوں میں ملوث پائی جاتی ہیں جس کے بعد انھیں اپریل 2016ء میں تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ میں گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انھیں 5 سال کی سزا سنادی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ